بابراعوان، بجاش نیازی اور عامر ڈوگر کے کاغذات منظور

Dec 30, 2023 | 23:56:PM
بابراعوان، بجاش نیازی اور عامر ڈوگر کے کاغذات منظور
کیپشن: بابراعوان، عامر ڈوگر ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان، بیٹوں،بجاش خان نیازی، عامر ڈوگر کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق سکروٹنی کا عمل مکمل ہونے کے بعد پی ٹی آئی رہنمابابر اعوان کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے،بابر اعوان کی بیٹوں کے بھی کاغذات نامزدگی بھی منظور ہو گئے،بابر اعوان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما بجاش خان نیازی کے این اے 129 سے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے،بجاش خان نیازی کے پی پی 171 اور پی پی 172 سے بھی کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے۔
ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 149 سے سابق وفاقی وزیر ملک عامرڈوگرکے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے،
فیصل آباد کے حلقے این اے 100 سے رانا ثنااللہ خان کے مخالف امیدوارپی ٹی آئی کے ڈاکٹر نثار احمد جٹ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے جبکہ ان کی اہلیہ سمیرا الیاس جٹ کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے،نثار احمد جٹ کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر اپیل کریں گے اور اپیل منظور نہ ہونے کی صورت میں نثار احمد جٹ کی اہلیہ رانا ثنا اللہ کے مدمقابل الیکشن لڑیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: اہم شخصیت نے اچانک عہدے سے استعفیٰ دیدیا