قحط زدہ غزہ میں بیماریاں پھوٹنے لگیں

Dec 30, 2023 | 16:00:PM
قحط زدہ غزہ میں بیماریاں پھوٹنے لگیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان رات گئے بھی گولہ باری کا تبادلہ جاری رہا، قحط زدہ غزہ میں خوفناک بمباری کے بعد بیماریاں پھوٹنے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق  غزہ پر بمباری کے دوران مزید 200کے قریب افراد شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ، شہداء کی مجموعی تعداد 21ہزار 507اور زخمیوں کی مجموعی تعداد 56ہزار کے قریب ہوگئی ، مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی نوجوان نے کار کی ٹکر سے 5صیہونی فوجیوں کو زخمی کردیا، اسرائیلی فورسز نے شمالی غزہ میں امدادی قافلے پر فائرنگ کی،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اسرائیلی فورسز نے الخلیل کے قریب ایک فلسطینی کو شہید کردیا، اسرائیلی طیاروں کی قحط زدہ غزہ میں خوفناک بمباری کے بعد بیماریاں پھوٹنے لگی ہیں۔