ہیڈ ماسٹرز کیلئے 18سال بعد بڑی خبر 

Dec 30, 2021 | 21:11:PM
ترقی۔سندھ۔ہیڈ ماسٹرز۔سمری۔منظور۔مراد علی شاہ
کیپشن: سکول کی عمارت (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (نیوز ایجنسی)اسکول ہیڈ ماسٹرز کا 18 سال بعد ترقیوں کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 4 ہزار 401 ہیڈ ماسٹرز کو ترقی دینے کی سمری منظور کرلی۔
سمری کے مطابق17 سے 20 گریڈ کے ہیڈ ماسٹرز کو ترقیاں دی جائیں گی۔ 17 گریڈ کے 3 ہزار 974، گریڈ 18 کے 293 ہیڈ ماسٹرز شامل ہیں۔ گریڈ 19 کے 130، گریڈ 20 کے 4 ہیڈ ماسٹرز بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔خیال رہے سندھ بھر کے ہیڈ ماسٹرز کو 18 سال سے ترقیاں نہیں مل سکی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں۔قومی اسمبلی اجلاس: وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر سمیت دیگر رہنما شریک نہ ہوئے