16 فروری کو نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کر دیں گے، شیخ رشید

Dec 30, 2020 | 15:39:PM
 16 فروری کو نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کر دیں گے، شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 16 فروری کو نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کر دیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید  نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ  پیپلز پارٹی سینٹ کے الیکشن میں حصہ لے رہی ہے تو ضمنی انتخابات میں بھی حصہ لے گی۔یہ سب چور اپنی چوری بچانے کیلئے اکھٹے ہوئے ہیں۔منی لانڈرر ایکسپوز ہوگئے ہیں

وفاقی وزیر داخلہ کاکہنا تھا کہ اسلام آباد کی سیکیورٹی کیلئے ایگل اسکواڈ تعینات کر رہے ہیں ۔تمام ملکوں کے ویزے آن لائن کر رہے ہیں ، چین اور افغانستان سمیت دیگر ملکوں کے آن لائن ویزوں کے اجراء کا آغاز کیا جارہا ہے۔