زمین سے فضا میں میزائلوں کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

Dec 30, 2020 | 14:10:PM
زمین سے فضا میں میزائلوں کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاک بحریہ کی ایئر ڈیفنس یونٹس نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا، فائر کئے گئے میزائلوں نے کامیابی کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی ایئر ڈیفنس یونٹس نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا،چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجدخان نیازی نے میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔

 نیول چیف نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پرمکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ میزائل فائرنگ کا شاندار مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں اور حربی تیاریوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔پاک بحریہ کے جوان اور آفیسرز ملکی سمندری سرحدوں اور بحری اثاثوں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔