JF17 تھنڈر بلاک 3نے امریکی اور بھارتی طیاروں کو پیچھے چھوڑ دیا !!!

Dec 30, 2020 | 10:42:AM
JF17 تھنڈر بلاک 3نے امریکی اور بھارتی طیاروں کو پیچھے چھوڑ دیا !!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک کا فضائی دفاع مضبوط سے مضبوط تر۔جے ایف 17 ڈبل سیٹ بھی فضائی بیڑے میں شامل ہوگیا ،لڑاکا طیارے کی صلاحیت  امریکی ایف 16 اور بھارت کے رافیل طیاروں سے بہتر ہے،پاک  فضائیہ نے بلاک 3 کی تیاری شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق  جے ایف 17 کے ڈبل سیٹ طیارے کی بھی فضائیہ کے بیڑے میں شمولیت ہوگئی ہے، جے ایف 17 ڈبل سیٹ طیارے پاک چین تعاون سے تیار کئے گئے ہیں۔ دوسری جانب   پاکستان ایئرفورس نے بلاک تھری کی تیاری شروع کردی ہے، پاک فضائیہ کا بلاک 3 بھارت کے حاصل کردہ رافیل طیاروں سے بہتر ہے۔

جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 فورتھ جنریشن کے لڑاکا طیارے ہیں جو اب پاک فضائیہ کے کنٹرول میں ہوں گے، یہ لڑاکا طیارے بھارت کے رافیل طیاروں سے بھی بہتر ہے۔ان طیاروں نے اپنی صلاحیتوں میں امریکی ایف 16، ایف/اے 18 اور ایف 15، روس کے سخوئی 27 اور فرانس کے میراج 2000 جیسے مشہور لڑاکا طیاروں تک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔

جے ایف 17 ’’بلاک 3‘‘  میں خاص قسم کے کم وزن لیکن مضبوط مادّے استعمال کئے گئے ہیں جو ایک طرف اس کا مجموعی وزن زیادہ بڑھنے نہیں دیتے جبکہ دوسری جانب اسے دشمن ریڈار کی نظروں سے بچنے میں مدد بھی ملتی ہے۔طیارے کا انجن زیادہ طاقتور اور آواز کے مقابلے میں دوگنی سے بھی زیادہ رفتار ’ماک دو ہزار‘ سے پرواز کرسکتا ہے۔

جے ایف 17 ’’بلاک 3‘‘ ایسے جدید ترین ریڈار (اے ای ایس اے ریڈار) سے بھی لیس ہے جسے جام کرنا دشمن کے فضائی دفاعی نظام (ایئر ڈیفنس سسٹم) کےلئے انتہائی مشکل ہے۔ پائلٹ کا ہیلمٹ جدید ٹیکنالوجی کا شاہکار ہے جو طیارے کے اطراف سے بہتر واقفیت کے علاوہ ہتھیاروں پر بہترین کنٹرول کی صلاحیت میں مدد کرتا ہے۔