غیر قانونی افغان باشندوں کیلئے مہلت ختم ،یکم ستمبر سے ملک گیر آپریشن ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)غیر قانونی افغان باشندوں کیلئے مہلت ختم ہو گئی،یکم ستمبر سے غیر قانونی افغانیوں کیخلاف ملک گیر آپریشن شروع ہو گا ۔
ایک ماہ کی ایکسٹینشن میں بڑی تعداد میں افغان خاندان اپنے ملک واپس گئے ہیں۔اب تک 11 لاکھ 69 ہزار سے زائد افغانی اپنے ملک واپس جا چکے ہیں۔
صرف5 لاکھ 8 ہزار سے زائد افغانی بلوچستان سے واپس اپنے ملک گئے ہیں۔خیبر پختونخوا میں سے 6 لاکھ 82ہزار افغانی گئے ہیں ۔صرف اسلام آباد میں سے 8 ہزار 700 افغانی واپس گئے ہیں۔
ہارڈن سٹیٹ پالیسی کے مطابق کوئی بھی غیر ملکی پاکستان میں غیر قانونی طور پر نہیں رہ سکتا ۔پی او آر کارڈ ہولڈرز اور اے سی سی والوں سب کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
صرف ان افغانی باشندوں کو کچھ نہیں کہا جائے گا جن کے پاس پاکستان کا ویلڈ ویزا ہو گا ۔تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز، ہوم ڈیپارٹمنٹس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سکولوں میں 8 ستمبر تک چھٹیوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری