پنجاب یونیورسٹی میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد کلاسز کا آغاز ایک ہفتہ ملتوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) صوبہ پنجاب میں بارشیں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر پنجاب یونیورسٹی میں موسم گرما کی تعطیلات تکم تا 7 ستمبر کے بعد کلاسز کا آغاز ایک ہفتہ ملتوی کردیا گیا ۔
ترجمان جامعہ پنجاب یونیورسٹی کے مطابق یکم تا 7 ستمبر تک ہاسٹل کی الاٹمنٹ جاری رہے گی، پنجاب یونیورسٹی میں دوبارہ کلاسز کا آغاز 8 ستمبر سے ہو گا۔
واضح رہے کہ پنجاب یونیورسٹی نے 5 جون سے 29 اگست موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا،جبکہ تمام ٹیچنگ ڈیپارٹمنٹ کو سمسٹر 8 کی باقی کلاسز چھٹیوں سے پہلے مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ۔
پنجاب یونیورسٹی میں چھٹیوں کے اعلان کا اطلاق لاہور سے باہر دوسرے شہروں میں تمام کیمپس پر بھی ہو گا۔