گجرات: ریسکیو کشتی خراب، وقت کاٹنے کیلئے اہلکار کا گایا گانا سوشل میڈیا پر وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)گجرات کے کٹھالہ کے مقام پر دریائے چناب میں ریسکیو اہلکاروں کی کشتی خراب ہو گئی۔
ریسکیو اہلکاروں کی کشتی اُس وقت خراب ہوئی جب وہ سیلاب میں گھرے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے تھے۔
تاہم ا س دوران کشتی میں سوار ریسکیو اہلکار وقت کاٹنے کے لیےگانا گا کر ایک دوسرے کو محظوظ کرتے رہے۔
ایک ریسکیو اہلکار نے معروف گلوکار سجاد علی کا گانا’’ میں ڈوب رہا ہوں، ابھی ڈوبا تو نہیں ہوں‘‘ گا کر اپنی مشکل سے آگاہ کیا۔
ریسکیو اہل کاروں کے مطابق سیلاب میں پھنسے شہریوں کو ریسکیو کرتے ہوئے کشتی کی موٹر خراب ہو گئی تھی۔
مزید پڑھیں:چنیوٹ کے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان