ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 170 کیسز ریکارڈ

Aug 30, 2022 | 09:21:AM
ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 170 کیسز ریکارڈ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملک میں کرونا وائرس کے کیسز میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا کے 170 کیسز سامنے آئے۔

پاکستان کے قومی ادراہ برائے صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 12 ہزار 671 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں مثبت کیسز کی شرح 1.34 فی صد رہی۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق کورونا سے ہونے والے انفیکشن کے باعث ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج 111 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جنھیں‌ انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔ پاکستان میں مجموعی طور پر اب تک 15 لاکھ 68 ہزار 971 کرونا کیسز سامنے آ چکے ہیں جب کہ مجموعی طور پر اموات کی تعداد 30 ہزار 569 ہو چکی ہے۔