منڈپ میں دلہن نے پہلے پنڈت پھردلہا کو تھپڑ رسید کر دیا۔۔۔۔

Aug 30, 2021 | 15:04:PM
 منڈپ میں دلہن نے پہلے پنڈت پھردلہا کو تھپڑ رسید کر دیا۔۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں ناراض دلہن نے پہلے پنڈت کی پٹائی کی اور پھر جب اس نے دیکھا کہ اس کا دلہا گٹکا کھا رہا ہے تو اس نے کوئی لحاظ شرم کیے بغیر دلہا راجا کو بھی تھپڑ جڑ دیا۔
بھارتی میڈیا پر  ایک شادی کے دوران بنائی گئی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ناراض دلہن کو دلہا اور منڈپ میں موجود پنڈت پر  بھی ہاتھ اٹھاتے دیکھا جا سکتا ہے،ویڈیو  میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ناراض نظر  آنے والی دلہن منڈپ میں پنڈت اور  دلہا کے درمیان موجود ہے، دلہن کی جانب سے پہلے پنڈت کو تھپڑ مارا گیا پھر دلہن نے دلہا کی جانب پلٹتے ہوئے اس پر چلانا شروع کر دیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پنڈت کی پٹائی لگانے کے بعد دلہن نے گٹکا کھاتے دیکھ کر دلہا کو بھی تھپڑ رسید کر دیا اور اسے گٹکا فوری تھوکنے کاحکم دیا۔جس کے بعد ویڈیو میں دلہا کو منڈپ سے کھڑے ہو کر  شادی میں شریک خواتین کو  ہٹاکر گٹکا تھوکتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:    قندھار پولیس کی وردیاں تبدیل۔۔۔ ویڈیوز وائرل