بہتر نہیں بہترین پاکستان چاہئے، خالد مقبول

Aug 30, 2021 | 09:32:AM
بہتر نہیں بہترین پاکستان چاہئے، خالد مقبول
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)کنوینر ایم کیو ایم  کے خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ بہتر نہیں بہترین پاکستان چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ  نیا پاکستان نہیں بلکہ جناح کا پاکستان چاہیے،کوٹا حقوق کے تحفظ کے لیے لگایا جاتا ہے حقوق پر ڈاکا ڈالنے کے لیے نہیں۔خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے اقلیتی برادری کو اہم وزارتیں دیں ہیں اگر پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے تو پھر اقلیتوں کا تحفظ ہونا چاہیے۔
 یہ بھی پڑھیں:    پی ڈی ایم کے شو میں پاور نہیں تھی، فواد چودھری