محکمہ موسمیات نے ہیٹ برسٹ سے متعلق خبروں کی تردید کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ہیٹ برسٹ سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ملک میں اس نوعیت کی کوئی صورتحال موجود نہیں۔
ادارے نے سپر النینو سے متعلق اثرات کو بھی مسترد کر دیا اور کہا کہ پاکستان اس وقت سپر النینو کی کیفیت سے متاثر نہیں ہو رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ گرمی کی لہر معمول کے موسمی پیٹرن کا حصہ ہے اور اسے غیر معمولی صورتحال قرار نہیں دیا جا سکتا، عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر مصدقہ معلومات اور افواہوں سے گریز کریں اور مستند ذرائع پر ہی انحصار کریں۔
ادارے نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کسی بھی غیر معمولی موسمی صورتحال کی صورت میں بروقت آگاہ کیا جائے گا، تاہم ہیٹ ویو کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ بدستور برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں : موٹرسائیکل مالکان کےلیے ٹارگٹڈ فیول سبسڈی میں توسیع