ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کی کاروائی ، ویزہ فراڈ میں ملوث شخص گرفتار 

Apr 30, 2026 | 18:39:PM
ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کی کاروائی ، ویزہ فراڈ میں ملوث شخص گرفتار 
کیپشن: ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کی کاروائی ، ویزہ فراڈ میں ملوث شخص گرفتار 
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد میں وفاقی تحقیقاتی ادارہ( ایف آئی اے)کےاینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نےکاروائی کرتے ہوئے ویزہ فراڈ میں ملوث شخص کو گرفتارکرلیا ہے۔ 

 ملزم نے بیرونِ ملک روزگار کے نام پر شہریوں سے فراڈ کیا تھا،الزم ناصر محمود نے شہری محمد راسخ سے اس کے بھائی اسد علی اور کزن محسن خان کو پرتگال بھجوانے کے نام پر 6 لاکھ روپے نقد اور بینک کے ذریعے وصول کیے۔ 

ملزم نہ تو پرتگال کا ورک ویزا فراہم کر سکا اور نہ ہی وصول کی گئی رقم واپس کی۔

انکوائری مکمل ہونے کے بعد ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف  مقدمہ درج کرلیا،ملزم کے خلاف امیگریشن آرڈیننس 1979 کی دفعات 18، 22 اور تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 109 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :