ایرانی ہیکرز نے امریکی فوجیوں کی حساس معلومات لیک کر دیں

Apr 30, 2026 | 12:02:PM
ایرانی ہیکرز نے امریکی فوجیوں کی حساس معلومات لیک کر دیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ہنڈالا کے نام سے مشہور سائبر گروپ نے خلیجِ فارس میں تعینات امریکی فوجیوں کی حساس معلومات کو لیک کرنے کا دعویٰ کیا ہے، گروپ کے بارے میں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اس کے ایران سے روابط ہیں۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہنڈالا نے ٹیلی گرام پر اپنی ایک پوسٹ میں 2 ہزار 379 فوجیوں کے نام اور تفصیلات شائع کی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہیکرز نے ایسا اپنی قابلیت کا مظاہرہ کرنے کے لیے کیا ہے۔

اس حوالے سے عراقی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ خطے میں تعینات امریکی فوجیوں کو واٹس ایپ پر دھمکی آمیز پیغامات بھی بھیجے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:دبئی میں پراپرٹی خریدنے پر 2  سال کے رہائشی ویزے کی پیشکش

 پیغامات  میں اُنہیں خبردار کیا گیا ہے کہ ان پر نظر رکھی جا رہی ہے اور انہیں نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

ہنڈالا نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے پاس امریکی فوجیوں کی خاندانی معلومات، گھر کے پتے، یہاں تک کہ ان کی روزانہ کی نقل و حرکت کے بارے میں تفصیلات بھی موجود ہیں۔

اس واقعے نے امریکی اسٹیبلشمنٹ کے اندر شدید تشویش پیدا کر دی ہے کہ انہیں منظر عام پر لایا جا سکتا ہے۔

 فوجی اب یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ہیکرز نے ان کی کتنی حساس معلومات تک رسائی حاصل کی ہے اور آپریشنل سیکیورٹی پر اس کے کیا اثرات ہوں گے۔