عثمان بزدار بحیثیت وزیراعلیٰ پنجاب بحال۔فوری اجلاس بلانے کی تجویز

Apr 30, 2022 | 09:02:AM
عثمان بزدار، فائل فوٹو
کیپشن: عثمان بزدار، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ عثمان بزدار بحیثیت وزیراعلیٰ پنجاب بحال ہو گئے ہیں۔

پی ٹی آئی حکام کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کا استعفیٰ مسترد ہونے کے بعد پنجاب کابینہ بھی بحال ہو گئی ہے، عثمان بزدار کو فوری پنجاب کابینہ کا اجلاس بلانے کی تجویز دے دی گئی ہے۔

 ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ کا اجلاس پنجاب اسمبلی میں بلایا جائے گا، پنجاب کابینہ کا اجلاس عثمان بزدار کی زیر صدارت آج ہو گا۔

یاد رہے کہ عثمان بزدار نے 28 مارچ کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جسے اس وقت کے گورنر چوہدری محمد سرور نے یکم اپریل کو منظور کر لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:    شوہر نے حاملہ بیوی کوٹوائلٹ کلینر پلا دیا! پھر کیا ہوا؟