کراچی کے نتائج نے پیپلزپارٹی مخالفین کو بے چین کردیا ،شازیہ مری 

Apr 30, 2021 | 22:42:PM
 کراچی کے نتائج نے پیپلزپارٹی مخالفین کو بے چین کردیا ،شازیہ مری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی شکست پر ن لیگ کی بوکھلاہٹ سوالیہ نشان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی سیکرٹری اطلاعات سازیہ مری نے فیصل ووڈا کی نشست پر ہونیوالے الیکشن میں پیپلزپارٹی کی کامیابی کے بعد مریم نواز کے ٹوئٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی شکست پر مسلم لیگ ن کو خوش ہونا چاہئے لیکن ان کی بوکھلاہٹ سمجھ نہیں آ ر ہی۔
سازیہ مری نے کہا کہ قادر مندو خیل نے فیصل واوڈا کو قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور کیا ۔ انہوں نے کہاکہ وہ وقت گذر چکا جب ووٹروں سے کہا جاتا تھا کہ آپ کا ووٹ ہو چکا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ کراچی کے نتائج نے پیپلزپارٹی کے مخالفین کو بے چین کردیا ہے ۔ حیرت کی بات ہے میڈیا کو دھاندلی نظر نہ آئی صرف مریم نواز کو نظر آئی ،ہم اپوزیشن سے اپوزیشن کے حق میں نہیں، ہمارا ہدف عمران نیازی کی نااہل حکومت ہے نہ کہ کوئی اپوزیشن جماعت ہے ۔
 انہوں نے کہاکہ کراچی کے عوام نے بلاول بھٹو زرداری پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔کراچی سمیت پورے سندھ سے تحریک انصاف کا صفایا کر دینگے۔ کراچی کی طرح آئندہ الیکشن میں پورے سے پی ٹی آئی کا صفایا ہو جائیگا۔
یہ بھی پڑھیں:50 پولیس انسپکٹروں کی ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی