50 پولیس انسپکٹروں کی ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی

Apr 30, 2021 | 22:18:PM
50 پولیس انسپکٹروں کی ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب پولیس میں انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدے پر محکمانہ پرموشن بورڈ کا اجلاس کا انعقاد،50 انسپکٹرزکاڈی ایس پی کے عہدے پرترقی دے دی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق ترقیاتی کمیٹی کا ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہواجس میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر،ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ سمیت دیگرمحکموں کے افسروں نے شرکت کی،ترقیاتی کمیٹی اجلاس میں 255انسپکٹرز کے نام زیر غور آئے،پرموشن بورڈ کے اجلاس میں 50انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، ترقی پانے والے ڈی ایس پیز کی ختمی فہرست آئی جی پنجاب کی منظوری کے بعد جاری کی جائے گی۔
واضح رہے کہ فنڈزمیں کروڑوں روپے کی خورد برد اور بے ضابطگیوں کے سکینڈلز بھی سامنے آرہے ہیں،پولیس کےاعلیٰ افسران دودھ کے دھلے ثابت ہورہے ہیں، کرپشن اور بے ضابطگیوں کے سامنے آنے والے کیسز میں سپروائزری افسران کو دوبارہ اہم عہدوں پر تعینات کردیا گیا ہے، گزشتہ ایک سال کے دوران پنجاب پولیس ٹریفک ہیڈ کوارٹر میں 60 کروڑ روپے کے فنڈزکی خوردبرد، بے ضابطگیاں اور کرپشن سامنے آنے پر اکائونٹنٹ اور کانسٹیبل ذمہ دار قرار دیئے گئے ہیں۔
2017 سے 2019 کی انکوائری میں 12 کروڑ سے زائد خوردبرد اور کرپشن ثابت ہونے کے باوجود اکائونٹنٹ اختر سعید شاہ اور ایک کانسٹیبل کو نامزد کرکے گرفتارکروادیا گیا ہے۔ کرپشن کا معاملہ نیب کو بھجوا دیا گیا ہے۔ رواں سال 2014 سے 2017 کے آڈٹ میں 50 کروڑ کے قریب بے ضابطگیاں اور خوردبرد سامنے آئی۔ آئی جی پنجاب نے آئی اے بی سے ابتدائی انکوائری کروانے کی بجائے معاملہ انٹی کرپشن کوبھجوا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عدلیہ کے مجرموں کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے،رانا ثنا ءاللہ