این اے 249 .. ایک تیر سے اتنے شکار.. بلاول کا ٹوئٹ

Apr 30, 2021 | 13:21:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے این اے 249 کراچی میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی کامیابی پر پی پی کراچی ڈویژن کو مبارکباد پیش کی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بلاول کا کہنا تھا کہ ایک تیر سے اتنے شکار۔بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا کہ یہ شہر کراچی کس کا؟ بھٹو کا۔اس کے علاوہ بلاول بھٹو زرداری نے این اے 249 کا انتخابی نتیجہ اور پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ زیر تعمیر مزار قائد کے سامنے کھڑے ہو کر عوام سے خطاب کر رہے ہیں۔

  گزشتہ روز بھی چیئرمین پیپلز پارٹی نے تیر کے نشان کے ساتھ ایک ٹوئٹ کیا تھا۔

خیال رہے کہ این اے 249 میں ہونے والا ضمنی انتخاب پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر مندوخیل نے جیت لیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن، پاکستان تحریک انصاف، پی ایس پی اور ایم کیو ایم پاکستان نے انتخابی نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
 یہ بھی پڑھیںحلقہ 249 میں کامیابی:بلاول بھٹو نے کراچی والوں کا شکریہ ادا کیا
 دوسری جانب  بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کو ایک ایسے بدترین حکمران کے طور پر یاد رکھا جائے گا جس نے کرپشن کو فروغ دیا۔ پی ٹی آئی حکومت کو ملکی تاریخ کی سب سے کرپٹ حکومت قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹیں لہرا کر سب کو کرپٹ کہتے تھے اور آج وہی ادارہ کہہ رہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے سب سے زیادہ لوٹ مار کی۔