تاجر برادری کو چور کہنے والے کی آنکھیں نکال لیں گے،سیلاب میں مریم نواز نے دن رات محنت کی، ایس ایم تنویر

Sep 29, 2025 | 23:23:PM
تاجر برادری کو چور کہنے والے کی آنکھیں نکال لیں گے،سیلاب میں مریم نواز نے دن رات محنت کی، ایس ایم تنویر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)یونائیٹڈ بزنس گروپ کے چیئرمین ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ پاکستان کو چھوٹے چھوٹے صوبوں میں تقسیم کرنے کی ضرورت ہے ہم مطالبہ کر رہے ہیں ملک میں اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کیا جائے پاکستان کا موجودہ انتظامی ڈھانچہ ناکام ہوچکا ہے،سیلاب میں مریم نواز شریف نے دن رات محنت کی ہے، تاجر برادری کو چور کہنے والے کی آنکھیں نکال لیں گے۔

یونائیٹڈ بزنس گروپ کے چیئرمین ایس ایم تنویر نےچکوال چیمبر آف کامرس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو چھوٹے چھوٹے صوبوں میں تقسیم کرنے کی ضرورت ہے ہم مطالبہ کر رہے ہیں ملک میں اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کیا جائے جب تک اختیارات منتقل نہیں ہوں گے یہ سسٹم نہیں چل سکتا ایک وزیر اعلیٰ اتنے بڑے بڑے صوبوں کو نہیں چلا سکتا ایس ایم تنویر نے کہا کہ پاک فوج نے جنگ جیت کر دکھائی ہے پوری فوج کا بجٹ 2.3 ٹریلین روپے ہے ملک میں تعلیم اور صحت کا بجٹ 3.2 ٹریلین روپے ہے تعلیم اور صحت کا بجٹ کہاں خرچ ہو رہا ہے  ؟ کہیں نظر آتا ہے ؟ اگر ان 33 ڈویژنز کو 33 صوبے میں تبدیل کر دیا جائے تو ہر صوبہ 5 ملین ڈالرز کی ایکسپورٹ دے گا ایس ایم تنویر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صوبے میں محنت سے کام کر رہی ہیں سیلاب میں مریم نواز شریف نے دن رات محنت کی ہے  وزیر اعلیٰ سندھ اور بلوچستان بھی محنت سے کام کر رہے ہیں مگر پاکستان کا موجودہ انتظامی ڈھانچہ ناکام ہوچکا ہے اختیارات مقامی سطح تک منتقل کرنے سے احتساب کا عمل شروع ہوگا ، ایس ایم تنویر نے کہا کہ پاکستان کی تاجر برادری 14 ٹریلین روپے کا ٹیکس ادا کر رہی ہے ، تاجر برادری کو چور کہنے والے کی آنکھیں نکال لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ میں امن کے لیے پراُمید ہوں:صدر ٹرمپ