ایران کاپاکستان سعودی دفاعی معاہدے میں شمولیت کی خواہش کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )ایران نے پاکستان سعودی دفاعی معاہدے میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کردیا۔
پاسداران انقلاب کےکمانڈر اورسپریم لیڈر کےمشیرمیجر جنرل رحیم صفوی کا کہنا ہےکہ پاکستان اور سعودی عرب کےدرمیان طے پانے والا دفاعی معاہدے عالمی اسلام کیلئے ایک عظیم معاہدہ ہے،ایران کو بھی اس معاہدے میں شامل ہونا چاہیے۔
میجر جنرل رحیم صفوی نےکہا کہ بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل کے بارہ پائلٹ ہلاک ہوئے،دنیا کے ساٹھ فیصد ممالک کا ماننا ہے کہ جنگ میں ایران فتحیاب ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت کو دو ٹوک پیغام
یاد رہے کہ سعودی عرب اور جوہری ہتھیاروں سے لیس پاکستان نے ایسے دفاعی معاہدے پر دستخط کر کئے ہیں جس کے تحت کسی ایک پہ حملہ دونوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا ۔
پاک سعودیہ پہلا دفاعی معاہدہ 1980 میں ہوا جسے دونوں ممالک نے امریکی دباو کے باعث التواء میں رکھ دیا تھا۔
ممکنہ طور پر جوہری تعاون پہ مبنی تازہ دفاعی معاہدہ ماضی کے اُسی عہد و پیماں کا احیاء ہو گا۔
تاہم معاہدہ کا وقت اور مشرق وسطی میں تیزی سے بگڑتے حالات کے باعث اِس غیرمعمولی پیش رفت نے امریکہ سمیت پورے یوروپ کو چونکا دیا ہے۔