میچ کے آخری اوورز میں اچھا نہیں کھیل سکے، کپتان سلمان علی آغا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران اعتراف کیا کہ میچ کے آخری اوورز میں اچھا نہیں کھیل سکے۔
میچ کے بعد کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ بطور ٹیم اچھا کھیلے اور انہیں اپنی ٹیم پر فخر ہے۔
یاد رہے کہ دبئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کا فائنل کھیلا گیا،ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر 9ویں مرتبہ ایشیا کپ جیت لیا۔
یہ بھی پڑھیں : بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی، محسن نقوی سے ایشیا کپ کی ٹرافی لینے سے انکار، صدر اے سی سی بھی ڈٹ گئے