سی سی پی او لاہور کے تبادلہ پر پنجاب  حکومت کا وفاق سے رابطہ 

Sep 29, 2022 | 21:41:PM
سی سی پی او ,لاہور ,تبادلہ, پنجاب  حکومت , وفاق
کیپشن: سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سی سی پی او لاہور کے تبادلہ پر پنجاب  حکومت نے وفاق سے رابطہ کر لیا۔ 
پنجاب حکومت نے وفاق سے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا تبادلہ منسوخ کرنے کی درخواست کر دی،  پنجاب حکومت کا مراسلہ میں کہنا تھا کہ پنجاب کو فی الحال سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی ضرورت ہے،سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا تبادلہ منسوخ کیا جائے۔

دوسری جانب سی سی پی او آفس میں جاری میٹنگ  میں  لاہور کے تمام پولیس افسر پہنچ رہے ہیں۔