ماورا حسین کی سا لگرہ کی موقع پر ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Sep 29, 2022 | 12:12:PM
فائل فوٹو
کیپشن: ماورا حسین کی سا لگرہ کی موقع پر ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے سوشل میڈیا پر اپنی سالگرہ کے حوالے سے ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماورا حسین نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر اپنی برتھ ڈے کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ" اداکارہ  30 کے ہندسے میں  0 کو ہٹاتے ہوئے 3 کے ہندسے پر فوکس کر رہی ہیں"۔

اداکارہ ماروا نےویڈیو میں اپنے مداحوں کو اس بات سے بھی آگاہ کیا کہ "وہ 30 برس کی ہوچکی ہیں"۔جس پر سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کو مبارکباد کےساتھ  انکی تعریف بھی کر رہے ہیں کہ اداکارہ نے اپنی عمر چھپائی نہیں بلکہ ظاہر کی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی اداکارہ ماوراحسین  جنہوں نے بالی و وڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دیکھائے۔ انہوں نے 2016 میں بالی ووڈ فلم" صنم تیری قسم "میں ڈیبیو کیا۔ جس میں ماروا کے ساتھ ہرش وردھن رانے نے اداکاری کی۔

کچھ عرصے قبل ماروا نے جب رنبیرکپور کے حوالے سے ایک اسٹیٹمنٹ دی تھی جس کے بعد انہیں پاکستان میں خاصا تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ رنبیر کپور نے بھی ماروا کو ایک ویڈیو میسج جاری کیا تھا جس میں بالی وڈ ایکٹر نے کہا تھا کہ وہ ان سے جلد ملیں گے۔یاد رہے کہ بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کی سالگرہ بھی 28 ستمبر کو ہی منائی جاتی ہے۔