دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سےختم کرینگے،وزیراعلیٰ سندھ کی بلوچستان میں پولیس موبائل پردستی بم حملے کی شدید مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈیرہ مراد جمالی، نصیرآباد میں پولیس موبائل پردستی بم حملے کی شدید مذمت کرتےہوئے کہا ہےکہ دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کریں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ نےکہا ہےکہ دہشتگرد عوام میں خوف پیدا کرنا چاہتے ہیں،دہشتگردوں کا نہ تو کوئی مذہب ہوتا ہے اور نہ ہی کوئی مقصد،انہوں نے مزید کہا ہےکہ دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔
یہ بھی پڑھیں:سیکیورٹی فورسز کی کرم میں کارروائی،7 خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید