سابقہ دشمنی یا کچھ اور ؟، راولپنڈی میں فائرنگ سے 2افراد قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)راولپنڈی میں صدر بیرونی کے علاقہ شاہ پور سٹاپ پر فائرنگ سے 2افراد قتل اور 2افراد فائرنگ زخمی ہوگئے۔واقعہ سابقہ دشمنی کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق دو افراد فائرنگ سے زخمی ہوئے ، جنہیں فوری اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ دیگر 2افراد اسپتال منتقلی کے دوران جاں بحق ہو گئے ،دم توڑنے والے افراد کے نام کی شناخت وقاص اور خضر کے نام سے ہوئی، واقعہ کی اطلاع پر ایس پی صدر پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے،ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ سابقہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، تاہم تحقیقات کی جا رہی ہیں،ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،نعشوں کا پوسٹ مارٹم کروایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:2007 سے اب تک مختلف اوقات میں ہونیوالے آپریشنز نے کوئی دیرپا نتیجہ نہیں دیا ،بابر سلیم سواتی