ہم بس عدم اعتماد میں پیپلزپارٹی کی حمایت کررہے ہیں،راجہ فاروق حیدر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر احسن)سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ نون آزاد کشمیر کے پارلیمانی لیڈر راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ ہم بس عدم اعتماد میں پیپلزپارٹی کی حمایت کررہے ہیں، میں جب آزاد کشمیر میں جب بھی عدم اعتماد کا ووٹ دیا جائے گا تو وہی اعتماد کا ووٹ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ نون آزاد کشمیر کے پارلیمانی لیڈر راجہ فاروق حیدر نے 24 نیوز سے گفتگو کرتےہوئے کہا ہےکہ پیپلزپارٹی نے وزیراعظم کے نام کے حوالے سے اعتماد میں نہیں لیا، پیپلزپارٹی کے پاس پہلے ہی 27 ارکان کی حمایت موجود تھی،پیپلزپارٹی نے 27 ارکان کی حمایت کیوجہ سے ہم سے وزیر اعظم کے حوالے سے ہم سے مشورہ نہیں کیا،چوہدری یاسین کو نامزد کرنے کا پیپلزپارٹی کا ذاتی فیصلہ ہے، ہم بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے، دیگر لوگ بھی ہمارے ساتھ ہوں گے،آزاد کشمیر کی اپوزیشن میں 20 تا 22 لوگ بھرپور کردار ادا کریں گے، انوارالحق کی حکومت میں اپوزیشن 3 سے 4 لوگوں پر مشتمل تھی،نظام کو کامیاب رکھنے کیلئے مضبوط اپوزیشن کی ضرورت ہوتی ہے،انوارالحق کی حمایت ہماری غلطی نہیں قیادت کا حکم تھا، ہم نے انوارالحق کو ووٹ دینے سے انکار کیا مگر قیادت نے کہا یہ کریں، انوار الحق کا مسئلہ یہ تھا کہ سیاسی جماعتوں کی نہیں ایم ایل ایز کی حکومت تھی۔
یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ کی اہم سیٹ پر تعینات عہدیدار نے استفعی دیدیا