بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک

Oct 29, 2025 | 18:38:PM
 بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی) راولپنڈی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت  کے حکم پر  بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا۔
 تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے 26 نومبر مقدمہ میں عدم پیشی پر گرفتاری، شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کے احکامات کے معاملہ پرعلیمہ خانم کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا۔ اس مقدمہ میں پاسپورٹ اور نادرا حکام نے علیمہ خان کا پاسپورٹ اور نادرا آئی ڈی کارڈ بلاک کرنے کی رپورٹ اے ٹی سی میں جمع کروا دی ہے۔پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کر نے کا حکم انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جاری کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کی اہم قیادت کے اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے