اے این پی کا سینیٹ انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

Oct 29, 2025 | 17:27:PM
اے این پی کا سینیٹ انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے کل کے سینیٹ انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔

اے این پی کے ترجمان انجینئر احسان اللّٰہ کا پشاور سے جاری کیے گئے بیان میں کہنا ہے کہ کل اے این پی کے ایم پی ایز اسمبلی نہیں جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اے این پی کسی جماعت کو ووٹ کاسٹ نہیں کرے گی، نہ کسی ہارس ٹریڈنگ کا حصہ بنے گی۔

انجینئر احسان اللّٰہ نے کہا کہ جس جماعت کی واضح اکثریت ہے، سینیٹر اسی جماعت کا بننا چاہیے، دیگر سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ اپنے امیدوار دستبردار کر لیں۔

ترجمان اے این پی نے یہ بھی کہا کہ ہارس ٹریڈنگ ن لیگ کی پرانی عادت ہے، جو سیاست کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ملک بھر میں بجلی سستی ہونے کا امکان