تاریخی کمی کے بعد عالمی و مقامی منڈیوں میں سونے کی پھر لمبی چھلانگ،قیمت میں ہوشربا اضافہ

Oct 29, 2025 | 12:08:PM
 تاریخی کمی کے بعد عالمی و مقامی منڈیوں میں سونے کی پھر لمبی چھلانگ،قیمت میں ہوشربا اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احسن عباسی)ایک دن میں تاریخی کمی کے بعد عالمی و مقامی منڈیوں میں سونا پھر مہنگا ہو گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیولرزاینڈ ایسوسی ایشن کےمطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونے کے دام 3500 روپے بڑھ کر 419862 روپےہوگئے،اس کے علاوہ 10گرام سونےکی قیمت 3 ہزار روپے کےاضافے سے 359963 روپےہوگئی۔

جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 110 روپے کےاضافے سے 5034 روپےہوگئی، دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 35 ڈالر بڑھ کر فی اونس سونا 3975 ڈالر کا ہوگیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 14 ہزار روپے کی بڑی کمی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر!ایک اور کشتی الٹ گئی