لاہور: معمولی تلخ کلامی پر نوجوان قتل، ملزم گرفتار

Oct 29, 2023 | 20:05:PM
لاہور: معمولی تلخ کلامی پر نوجوان قتل، ملزم گرفتار
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان) لاہور کے علاقے کاہنہ میں گلی میں کھڑے ہونے پر نوجوان میں معمولی تلخ کلامی جھگڑے کا رخ اختیار کرگئی جس کے نتیجے میں فائرنگ سے ایک نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔ 

رپورٹس کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کاہنہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں عبداللہ نامی نوجوان اپنے دوست سبطین کے ساتھ سالگرہ پارٹی سے واپس آرہا تھا گلی میں کھڑے دونوں دوستوں میں تلخ کلامی ہوئی جس پر سبطین نے فائرنگ کردی۔ 

یہ بھی پڑھیے: جی ٹی روڈ پر افغان مہاجرین کے ٹرالر کو حادثہ، 2 افراد جان بحق، 25 زخمی

مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی گئی۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا۔