اٹک: جی ٹی روڈ پر افغان مہاجرین کے ٹرالر کو حادثہ، 2 افراد جان بحق، 25 زخمی

Oct 29, 2023 | 16:41:PM
اٹک: جی ٹی روڈ پر افغان مہاجرین کے ٹرالر کو حادثہ، 2 افراد جان بحق، 25 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد عمران) اٹک میں جی ٹی روڈہٹیاں کےقریب  افغان مہاجرین کو لےجانے والے ٹرالر کو حادثہ، 2 افراد جاں بحق جبکہ 25 زخمی ہو گئے۔

اٹک میں جی ٹی روڈ پر افغان مہاجرین کے ٹرالر کو پیش آنے والے حادثے میں خاتون سمیت 2 افرادجاں بحق ہوئے اور 25 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں بچے اورخواتین بھی شامل ہیں، 4 زخمی تشویشناک حالت میں راولپنڈی ہسپتال ریفر  کر دیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: طیب اردوان کی مغرب کو وارننگ

حادثے کا شکار ہونے والے ٹرالر میں 5  افغان خاندان کے افراد  سوار تھے، متاثرہ افغان خاندان سنگجانی سے افغانستان جارہے تھے، لاشیں اور زخمیوں کو  DHQ ہسپتال منتقل کیا گیا، حادثہ ٹرالر کا ٹائر پھٹنے  باعث پیش آیا۔