کراچی: سبزی منڈی کے علاقے میں ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ، پولیس اہلکار زخمی

Oct 29, 2022 | 10:03:AM
کراچی: سبزی منڈی کے علاقے میں ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ، پولیس اہلکار زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کراچی میں سپرہائی وے پر سبزی منڈی کے قریب ملزمان سے فائرنگ کے تبادلے میں 1 پولیس اہلکار زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سائٹ سپر ہائی وے پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او ادریس بنگش کے مطابق واقعہ سپر ہائی وے کٹ کے قریب پیش آیا۔

پولیس کے مطابق گشت پر مامور پولیس اہلکاروں نے 2 مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جنہوں نے نہ رکتے ہوئے فائرنگ کی جس سے پولیس اہلکار اسحاق زرداری کو گولی لگی۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی، ہجوم کے تشدد سے جاں بحق 2 افراد کے قتل کا مقدمہ درج

پولیس کے مطابق جوابی فائرنگ بھی کی گئی جس سے 1 ملزم زخمی ہوا جسے اس کے ساتھی اٹھا کر فرار ہوگئے۔

پولیس کی جانب سے واقعہ کی تفتیش کی جا رہی ہے۔