گھروں کیلئے قرضے۔۔ 200ارب درخواستیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب گھروں کیلئے قرضوں سے متعلق ٹویٹ میں اعدادوشمار میں غلطی کرگئے ۔
وزیرمملکت فرخ حبیب نے ٹویٹ میں دنیا کی آبادی سے بھی زائد 200 ارب درخواستیں موصول کروا دیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے وزیرمملکت کے غلط اعدادو شمار والی ٹویٹ کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔وزیر مملکت فرخ حبیب نے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کے بعد اعدادوشمار ٹھیک کئے۔فرخ حبیب نے واضح کیا کہ ٹائپنگ غلطی کے باعث اعدادوشمار غلط لکھے گئے۔انہوں نے لکھا کہ 200 ارب روپے سے زائد کی کم لاگت گھروں کے لیے قرضوں کی درخواستیں موصول ہوئیں۔فرخ حبیب نے کہا کہ کم لاگت والے گھروں کے قرضے کے لیے 57 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں:ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیوں کیا؟؟ کپتان افغان ٹیم کااہم بیان