مذہبی تنظیم کے سوشل میڈیا کے ذریعے انتشار پھیلانے والے12افراد گرفتار

Oct 29, 2021 | 09:54:AM
مذہبی تنظم کے انتشار پھیلانے والے 12افراد گرفتار
کیپشن: فوٹو فائل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے مذہبی تنظیم کا سوشل میڈیا نیٹ ورک چلانے والے 12 افراد کو گرفتار کر لیا، گرفتار افراد سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد اور جعلی تصویریں اور ویڈیوز اپ لوڈ کر رہے تھے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق سائبر کرائم ونگ نے مذہبی تنظیم کا سوشل میڈیا  نیٹ ورک چلانے والوں کے خلاف لاہور، بہاولپور، فیصل آباد، ننکانہ صاحب اور اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں آپریشن کیا۔

 حکام کے مطابق آپریشن کے دوران نعیم اختر، ایوب، حسین رسول، محمد حسن، غلام شبیر، شاہزیب نذیر اور حمزہ شیخ سمیت 12 افراد کو گرفتار کر لیا گیا،ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ یہ افراد سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد اور جعلی تصویریں اور ویڈیوز اپ لوڈ کر رہے تھے۔
 یہ بھی پڑھیں:      مذہبی تنظم کے گوجرانوالہ میں ڈیرے ۔راولپنڈی میں کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند