اہم سیاسی شخصیت کی ن لیگ میں واپسی

Nov 29, 2023 | 15:01:PM
اہم سیاسی شخصیت کی ن لیگ میں واپسی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)  پاکستان مسلم لیگ(ن) میں ملک کی اہم سیاسی شخصیات کی شمولیت کا سلسلہ جاری, سوات کی اہم سیاسی شخصیت اور سابق رکن قومی اسمبلی مسرت احمد زیب نے مسلم لیگ (ن) میں واپسی کا اعلان کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے مسرت احمد زیب نے اپنے بیٹے میاں گل عمر فاروق کے ہمراہ ملاقات کی، ملاقات میں  مسرت احمد زیب نے پارٹی قائد محمد نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار  کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) میں واپسی کا اعلان کردیا۔

نواز شریف نے مسرت احمد زیب اور میاں گل عمر فاروق کا پارٹی میں واپسی کا خیر مقدم کیا اور مبارک دی, مسرت احمد زیب اور میاں گل عمر فاروق نے پارٹی قائد محمد نواز شریف کا شکریہ ادا کیا ۔ 

سابق وزیر اعظم  نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور عوام کو مشکلات سے نکالنے کے لئے اتحاد، اتفاق اور تعاون ضروری ہے، ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی امور اور عام انتخابات کی تیاریوں پر بھی بات ہوئی۔ 
 یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف خاتون جج دھمکی کیس،عدالت سے بڑی خبر آ گئی