چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف خاتون جج دھمکی کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا

Nov 29, 2023 | 13:12:PM
 چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف خاتون جج دھمکی کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف خاتون جج دھمکی کیس کا فیصلہ سنا دیا ۔

عدالت نے  چیئرمین پی ٹی آئی کی کیس سے بریت کی درخواست مسترد کر دی،چئیر مین پی ٹی آئی کی درخواست بریت پر محفوظ فیصلہ عدالت نے سنا دیا،محفوظ فیصلہ سول جج محمد مرید عباس نے سنایا،چئیر مین پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چودھری عدالت پیش ہوئے،کیس کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت ہوئی،سول جج مرید عباس نے بریت کی درخواست پر سماعت کی،چیئرمین پی ٹی آئی کی بریت درخواست پر پراسیکیوشن کے دلائل مکمل  ہو گئے۔

گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے اپنے دلائل مکمل کئے تھے،عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔

 یہ بھی پڑھیں:  ضمانت کنفرم ہو گئی