دنیا بھر سے پیپر کپ جمع کرنے کا ورلڈ ریکارڈ

May 29, 2026 | 15:26:PM
دنیا بھر سے پیپر کپ جمع کرنے کا ورلڈ ریکارڈ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت کے ایک شخص نے دنیا بھر سے 858 مختلف قسم کے پیپر کپ جمع کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ  اپنے نام کر لیا ہے۔

57 سالہ سنیل جوزف کے مطابق چیزیں جمع کرنے کا شوق انہیں بچپن ہی سے تھا، ابتدا میں وہ ڈاک ٹکٹ، سکے اور ماچس کے لیبل جمع کیا کرتے تھے۔

 وقت کے ساتھ یہ شوق جنون بنتا گیا اور پھر انہوں نے ریزر بلیڈ کے ریپرز، ایئرلائن بورڈنگ پاسز، کافی مگز اور ٹی بیگز تک جمع کرنا شروع کر دیے۔

سنیل نے بتایاکہ ان کے بھائی مرچنٹ نیوی میں تھے، ایک دن اُن کے بٹوے سے متحدہ عرب امارات کا ایک فون کارڈ ملا۔

مزید پڑھیں:بھارت میں خشک سالی کا خطرہ؟ 2026 مون سون کمزور ہونے کا خدشہ

 اُس کا ڈیزائن اتنا دلچسپ لگا کہ دنیا بھر کے فون کارڈز جمع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

 صرف یہی نہیں 2014 میں بھی سیل جوزف گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا چکے ہیں، جب اُنہوں نے 5986 فون کارڈز کی شاندار کلیکشن پیش کی تھی۔

 15 سال کی محنت کے بعد اُن کے پاس 245 ممالک کے 12 ہزار سے زائد فون کارڈز موجود تھے۔

اب پیپر کپ کلیکشن نے ایک بار پھر انہیں دنیا بھر میں مشہور کر دیا ہے۔