بلوچستان؛سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں میں 5بھارتی سپانسرڈدہشتگرد ہلاک

May 29, 2025 | 20:59:PM
بلوچستان؛سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں میں 5بھارتی سپانسرڈدہشتگرد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)بلوچستان کے دو اضلاع میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں بھارتی ایجنٹ تنظیم "فتنہ الہندوستان" کے پانچ دہشتگرد جہنم واصل ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے دو اضلاع میں دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائیاں کیں،لورالائی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن  میں 4بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد ہلاک ہو گئے،این 70 کے قریب ہونے والے راراشم حملوں میں ملوث دہشتگرد مارے گئے، 30 بےگناہ شہریوں کے قاتل انجام کو پہنچے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمدہوا،مارے گئے دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔

دوسری جانب کیچ میں سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی میں ایک اور دہشتگرد واصلِ جہنم ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، دہشتگردوں اور سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ہلاک ہونے والے بھارتی سپانسرڈ دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی کئی کاروائیوں میں ملوث تھے، مارے جانے والے دہشت گرد 26 اگست 2024 اور 18 فروری 2025 کو ہونے والی کارروائیوں میں ملوث  تھے،دہشت گردوں نے 26 اگست کو قومی شاہراہ این 70 اور 18 فروری کو دہشت گردی کی کارروائیوں میں 13 معصوم شہریوں کو شہید کیا تھا۔