تحریک انصاف میں اتفاق کی ضرورت ،قیادت اتحاد کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہ کرے، محمود الرشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین جمالی)تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں اتفاق کی ضرورت ہے ،تمام سینئر لیڈر شپ سے کہوں گا بددل ہونے کی بجائے نیک نیتی سے کام کرے ۔
کوٹ لکھپت میں میاں محمود الرشید نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی میں اتحاد کیلئے عارف علوی ،اسد قیصر سمیت دیگر سینئر لیڈر شپ آگے آئے ،لیڈر شپ کا پتہ ہی مشکل حالات میں چلتا ہے ،پارٹی لیڈر شپ اتحاد پیدا کرنے سے کسی قربانی سے دریغ نہ کرے ۔
پی ٹی آئی رہنما کاکہناتھا کہ ہمیں نظر آرہا ہے نو مئی کے مقدمات میں سزا دینے جارہے ہیں،مجھے پر قتل کا مقدمہ بنایا گیا جو بالکل جھوٹا اور بے بنیاد ہے ،ان کاکہناتھا کہ باہر کے حالات کا علم نہیں ہے ،جیل میں خود کو مصروف رکھنے کیلئے باغبانی کرتا ہوں۔