جون کے مہینہ میں مہنگائی بڑھے گی، وزارت خزانہ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

May 29, 2025 | 19:08:PM
جون کے مہینہ میں مہنگائی بڑھے گی، وزارت خزانہ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) وزارت خزانہ نےمہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا،جون میں مہنگائی ممکنہ طور پر بڑھ کر3 سے 4 فیصد کےدرمیان رہنے کا امکان ہے۔

وزارت خزانہ نےماہانہ معاشی اپ ڈیٹ اینڈ آوٹ لک میں مہنگائی سے متعلق تخمینہ جاری کردیا ہے،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں ماہ مہنگائی 1.5 فیصد سے 2 فیصد کےدرمیان رہنےکا تخمینہ ہے، ملک میں اپریل2025 کے دوران مہنگائی کی شرح 0.28فیصدرکارڈ کی گئی تھی،جولائی 2024 سےاپریل 2025 کےدوران مہنگائی کی اوسط شرح 4.73 فیصد تھی،رواں مالی سال کے10 ماہ  میں ترسیلات زر، برآمدات اوردرآمدات میں اضافہ ہوا،کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا ،براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں کمی ہوئی ، رواں مالی سال کے دوران اسٹیٹ بینک ذخائر میں اضافہ رکارڈ کیا گیا، جولائی تا اپریل ترسیلات زر 30.9فیصد اضافےسے31 ارب 21کروڑ ڈالرز رہیں،برآمدات میں10 ماہ میں 6.8 فیصد کا اضافہ ہوا،درآمدات 11.8فیصد بڑھ گئیں، اسی مدت میں برآمدات 27 ارب 27  کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہیں،جولائی 2024 تا اپریل 2025 ردرآمدات48 ارب62 کروڑ ڈالرز   رہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جولائی تا اپریل براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 2.8 فیصدکمی سے ایک ارب 78 کروڑ ڈالرز سے زائد رہیں،کرنٹ اکاؤنٹ جولائی تا اپریل  ایک ارب 88  کروڑ ڈالرز سرپلس رہا، اسٹیٹ بینک کےذخائر 9.2ارب ڈالر سے بڑھ کر11.4ارب ڈالرز ہوگئے، ایف بی آر محصولات میں جولائی تا اپریل 26.3 فیصد کا اضافہ رکارڈکیا گیا، رواں مالی سال کے دوران نان ٹیکس آمدنی میں69.9یصد کا اضافہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اور کشمیر میں معمول سے 20 فیصد زائد بارشیں ہونگی،ڈی جی محکمہ موسمیات