دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پولیس کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں: بلاول بھٹو زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کے گاؤں حسین کوٹ میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر پولیس اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں آزاد کشمیر پولیس کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں ۔
چیئرمین بلاول بھٹو نے حسین کوٹ میں کارروائی کے دوران 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کو شاباشی دی،بلاول بھٹو نے فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ، انہوں نے شہید پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے حسین کوٹ آپریشن میں شہید پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ سے دلی تعزیت و یکجہتی کا اظہار کیا ۔