علیزے شاہ نے عیدالاضحیٰ کے حوالے سے جذباتی پیغام شیئرکردیا

May 29, 2025 | 16:10:PM
علیزے شاہ نے عیدالاضحیٰ کے حوالے سے جذباتی پیغام شیئرکردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خوبرواداکارہ علیزے شاہ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر سوشل میڈیا پر ایک انتہائی جذباتی پیغام شیئر کردیا۔

اپنی انسٹاگرام سٹوری میں علیزے شاہ نے لکھا:"کافی عرصے سے میرے دل میں یہ بات تھی،میں جانتی ہوں قربانی ایک سنت ہے، حضرت ابراہیمؑ کی عظیم قربانی کی یادگار ہے۔ لیکن کیا ہم اس کی روح کو برقرار رکھ پا رہے ہیں؟"

اداکارہ نے اپنے پیغام میں کہا’’خون آلود تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے سے گریز کریں، جانوروں کے خوف اور درد کو میمز نہ بنائیں، قربانی کے جانوروں کے سائز اور تعداد کے فخریہ پوسٹس کے بجائے عاجزی کو فروغ دیں‘‘۔

علیزے شاہ نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا:’’میں ہر سال سڑکوں پر بہتے خون اور جانوروں کی آنکھوں میں خوف دیکھتی ہوں،وہ بول نہیں سکتے، لیکن محسوس ضرور کرتے ہیں،کیا ہم ان کے جذبات کا احترام نہیں کر سکتے؟"

انہوں نے واضح کیا کہ یہ پیغام کسی کی مذہبی عقیدت پر تنقید نہیں بلکہ ایک درخواست ہے:’’اسلام ہمیں رحم دلی اور احترام کا درس دیتا ہے،کیا ہم اسی روح کے ساتھ قربانی کا عمل انجام دے سکتے ہیں؟"

یہ بھی پڑھیں:عیدالاضحیٰ پربھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی

اپنے پیغام کے اختتام پر علیزے شاہ نے کہا:’’یہ میرا ذاتی نقطہ نظر ہے،آپ اس سے اختلاف کر سکتے ہیں،لیکن مجھے یہ بات کہنی تھی جو میرے دل پر بوجھ بنی ہوئی تھی۔"

علیزے شاہ کا یہ پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔