محسن نقوی کی پمز ہسپتال آمد، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکار کی عیادت کی

زخمی پولیس کانسٹیبل جعفر کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید اے ایس آئی سدھیر احمد عباسی کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں: وزیرداخلہ

May 29, 2025 | 16:01:PM
محسن نقوی کی پمز ہسپتال آمد، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکار کی عیادت کی
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی اسلام آباد پمز آمد، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے پولیس کانسٹیبل جعفر جہانگیر  کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی کانسٹیبل جعفر جہانگیر کے بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے مکمل صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی کانسٹیبل جعفر کے بہترین علاج معالجے کے لئے  ہدایات دیں۔

اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ زخمی پولیس کانسٹیبل جعفر کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے،ہم سب آپ کے ساتھ ہیں اور آپ کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں،اسلام آباد پولیس کے سپوتوں نے ڈاکوؤں کا بہادری سے مقابلہ کیا،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید اے ایس آئی سدھیر احمد عباسی کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ شہید اے ایس آئی سدھیر عباسی ایک پروفیشنل اور نڈر افسر تھے، شہید اے ایس آئی سدھیر عباسی کے اہلخانہ کا ہرطرح سے خیال رکھا جائے گا۔

اس موقع پر وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری،آئی جی اسلام آبادپولیس علی ناصر رضوی، چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن اور اعلیٰ پولیس افسران بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اے ایس آئی سدھیر عباسی شہید اور کانسٹیبل جعفر جہانگیر زخمی ہوئے تھے۔