لیاقت بلوچ کی چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ آمد

May 29, 2023 | 18:58:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ آمد,لیاقت بلوچ کے ہمراہ سابق ممبر قومی اسمبلی فرید پراچہ بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق  ملاقات میں لیاقت بلوچ نے چوہدری شجاعت حسین سے انکی صحت کے حوالے سے خیریت دریافت کی اور  پاکستان کی  موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چوہدری شجاعت حسین نے اس موقع پر کہا کہ "9  مئی کے واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے,اس وقت تمام سیاستدانوں کو متحد ہو کر ملک کے لیے سوچنا ہو گا."

لیاقت بلوچ نے کہا کہ  "ملک میں مہنگائی، بیروزگاری نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے، تمام مسائل کا حل ڈائیلاگ سے ہی ممکن ہے."

انہوں نے مزید کہا کہ "سیاسی عدم استحکام کے لیے ضروری ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں."