حکومت اسرائیل کو تسلیم کرنے جارہی ہے ، عمران خان

May 29, 2022 | 18:43:PM
عمران خان ، تقریر
کیپشن: عمران خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت پر ایک اور الزام لگا دیا، عمران خان نے کہا کہ یہ اسرائیل کو قبول کرنے جاررہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق چیئر مین تحریک انصاف نے کہا کہ یہ کشمیریوں کو بیچیں گے، ہندوستان سے سمجھوتہ کریں گے،یہ ہر وہ کام کریں گے جو امریکا سے حکم آئے گا،آج معلوم ہوا ایک وفد اسرائیل گیا ہے ،یہ اسرائیل کو قبول کرنے جا رہے ہیں۔ان کا مزید کہناتھا کہ ہندوستان نے سستا تیل منگوا کر 25 روپے قیمت کم کی ،امریکی غلاموں نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھائیں،کیوں کہ ہندوستان ایک آزاد ملک ہے اور ہم غلام ہیں ،میں انہیں کبھی قبول نہیں کروں گا۔
عمران خان کا مزید کہناتھا کہ ہمیں حق نہ دیا گیا تو ہم حق چھین کر لیں گے،پہلے ہم سپریم کورٹ جا رہے ہیں، فیصلے کے مطابق پلان بنائیں گے،جو اب ہم نکلیں گے کوئی رکاوٹ اس کےسامنے نہیں کھڑی ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مجبورا کرنا پڑا، وزیراعظم