پاکستان عوامی تحریک نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا

May 29, 2021 | 23:35:PM
پاکستان عوامی تحریک نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاون کا انصاف نہ ملنے 17 جون 2021 کو ملک گیر احتجاج کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق عوامی تحریک کی کور کمیٹی کے اجلاس میں سانحہ ماڈل ٹاون کیس کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 17 جون کو ملک بھر کی تنظیمات اور کارکنان ضلعی سطح پر پرامن احتجاج کیا جائے گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈا پور کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے تین سالہ دور میں بھی انصاف کیلئے کوئی پیشرفت نہ ہوئی،منہاج القرآن کے قائد اور کارکنان کے خلاف درج جھوٹے مقدمات جوں کے توں موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جھوٹے مقدمات کے خاتمے کے لئے حکومتی شخصیات نے درجنوں بار وعدہ کیا مگر عملدرآمد نہیں ہوا۔ خرم نواز گنڈاپور کا کہنا تھا کہ اول روز سے مطالبہ ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاون کی غیر جانبدار تفتیش کروائی جائے لیکن نئی جے آئی ٹی کو لاہور ہائیکورٹ نے ڈیڑھ سال سے کام سے روک رکھا ہے۔
عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج میں چیف جسٹس سپریم کورٹ سے استدعا کی جائے گی کہ وہ سانحہ ماڈل ٹاون کے انصاف کے لئے کردار ادا کریں۔ کور کمیٹی اجلاس میں مرکزی صدر قاضی زاہد حسین، راجہ زاہد محمود، نوراللہ صدیقی، بشارت جسپال، میاں ریحان مقبول، راوکامران، سردار منصور خان، میاں کاشف، راوعارف رضوی، نوراحمد سہو اورعارف چودھری نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تاریخوں کی اعلان