پنجاب میں تفریحی پارکس کھولنے کا فیصلہ

May 29, 2021 | 22:02:PM
 پنجاب میں تفریحی پارکس کھولنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب حکومت نے ایس او پیز کے تحت تفریحی پارکس کھولنے ، واٹر سپورٹس کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ۔

 تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی گائیڈ لائینز کی روشنی میں پنجاب حکومت نے پانچ فیصد سے کم مثبت شرح والے اضلاع میں ایس او پیز کے تحت تفریحی پارکس کھولنے اور واٹر سپورٹس کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے قلیل مدتی اقدامات کے ساتھ ساتھ وسط اور طویل مدتی منصوبہ بندی بھی کرنی ہوگی۔ مختلف شعبوں سے متعلق پورے سال کا پلان مرتب کر نے کیلئے متعلقہ انتظامی افسروں اور ماہرین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے۔
صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ صوبے میںویکسینیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے اور روزانہ تقریبا ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد کو ویکسیئن لگائی جا رہی ہے۔ صوبے میں سات جون سے سرکاری سکول کھولے جا رہے ہیںاس لئے چار لاکھ اساتذہ کی ترجیحی ویکسی نیشن کی جائے گی۔
چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے کہا کہ شاپنگ مالز میں فوڈ کورٹس کو بھی ایس او پیز کے تحت کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔ وباءکی موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے ۔ شہری ماسک پہننے، سماجی فاصلہ رکھنے اور دیگر احتیاطی تدابیر کو اپنی زندگی کا معمول بنا لیں۔ 
سیکرٹری پرائمری ہیلتھ سارہ اسلم اور سیکرٹری سپیشلائز ڈ ہیلتھ کیئرنبیل اعوان نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے محکمہ داخلہ کے حکام کو بتایا کہ صوبے میں ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے مارکیٹوں، بس اڈوں ، ریسٹورنٹس اور میرج ہالز کی انسپکشنز کی جا رہی ہیں اور گزشتہ روز خلاف ورزی پر 16ریسٹورنٹس اور پانچ میرج ہالز کو سیل کیا گیا۔ 
یہ بھی پڑھیں :میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تاریخوں کی اعلان