الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی تجویز کو مسترد کرتے ہیں۔۔فضل الرحمان، احتجاجی جلسوں کا اعلان 

May 29, 2021 | 19:42:PM
الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی تجویز کو مسترد کرتے ہیں۔۔فضل الرحمان، احتجاجی جلسوں کا اعلان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کی تجویز مسترد کردی، مولانا فضل الرحمان کاکہناہے کہ پی ڈی ایم نے بڑے احتجاجی جلسوں کا پروگرام بنالیاہے،4 جولائی کو سوات میں بہت بڑااحتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، 29 جولائی کو کراچی میں بہت بڑا جلسہ کیاجائے گاجبکہ 14 اگست کو یوم آزادی منائیں گے اوراسلام آبادمیں مظاہرہ ہوگا۔
پی ڈی ایم رہنماﺅں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ خطے کی صورتحال تشویشناک ہوتی جارہی ہے، موجودہ حکومت عوام کی منتخب کردہ نہیں ہے ،جو حکومت عوام کی منتخب نہ ہو وہ چیلنجز سے نہیں نمٹ سکتی ،ان کاکہناتھا کہ خطے کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے ،دفاعی صورتحال پر ان کیمرہ اجلاس میں ایوان کو آگاہ کیاجائے، افواہیں ہیں پاکستان امریکی طیاروں کو ایئر بیس مہیا کرے گا،پاکستان کیا ممکنہ مشکلات سے دوچارہو سکتا ہے ؟،بہت ضروری ہے حکومت ان کیمرہ اجلاس میں اعتماد میں لے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ پی ڈی ایم صحافتی برادری پر حملوں کی مذمت کرتا ہے ،پی ڈی ایم صحافی برادری سے اظہار ہمدردی کرتا ہے ، پارلیمنٹ کو ان کیمرہ اجلاس میں اعتماد میں لیاجائے ،تجاوزات کی آڑ میں غریبوں کی جائیدادوں پر قبضہ کیا جارہاہے،غریب کے روزگار پر چھری چلا کراپنے لئے پلازہ کی راہ ہموار کی جارہی ہے،پی ڈی ایم مظلوموں کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی ۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ پی ڈی ایم نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کی تجویز مسترد کردی،ان کاکہناتھا کہ پی ڈی ایم نے بڑے احتجاجی جلسوں کا پروگرام بنالیاہے،4 جولائی کو سوات میں بہت بڑااحتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا،29 جولائی کو کراچی میں بہت بڑا جلسہ کیاجائے گا،14 اگست کو یوم آزادی منائیں گے اسلام آبادمیں مظاہرہ ہوگا،مظاہرے میں کشمیر مسجداقصیٰ کی آزادی کے موضوعات ہوں گے ۔
پی ڈی ایم سربراہ نے کہاکہ پی پی اوراے این پی ہمارے ساتھ نہیں ہیں اس لئے غوروغوص نہیں کیا،جو ہمارے ساتھ نہیں ہیں ان کے بارے میں اجلاس میں غور نہیں کیا،پیپلزپارٹی کے پاس مہلت ہے وہ رجوع کرنا چاہے تو کرلے ۔

یہ بھی پڑھیں:  سعودی عرب نے اب تک حج پالیسی کا واضح اعلان نہیں کیا۔۔پیر نور الحق قادری