عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو طلب کر لیا

May 29, 2021 | 14:51:PM
عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو طلب کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور کی سول کورٹ میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف 2کروڑ روپے ہرجانہ دعوی کیس کی سماعت  ہوئی،عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق کوارڈینیٹر سپریم کورٹ مدثر چودجری اور ایڈووکیٹ رانا نعمان کی جانب سے  لاہور کی سول کورٹ میں ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا گیا  ہے  جس پر عدالت نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو 6 ستمبر کے لئے طلبی نوٹس کے ذریعے جواب مانگ لیا ہے۔  سول جج رابعہ ریاض نے کیس پر سماعت کی درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے وکلا کے خلاف پریس کانفرنس میں انتہائی ہتک آمیز بیان دیا۔ 
اپنے بیان میں ڈاکٹر یاسمین راشد  نے کہا تھا کہ وکیلوں کا حال آپ نے دیکھا نہیں کیا؟ اس سے برا حال ڈاکٹرز کا بھی ہو سکتا ہے، درخواست گزار نے کہا ڈاکٹر یاسمین راشد نے کالے کوٹ کے تقدس کو پامال کیا، ڈاکٹر یاسمین راشد کا بیان ٹی وی پر نشر ہوا۔ درخواست گزار نے کہا ڈاکٹر یاسمین راشد کے بیان سے میرے سمیت تمام وکلاء کی ساکھ متاثر ہوئی، عدالت ڈاکٹر یاسمین راشد کو دو کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔